Jamia al-Tirmidhi Hadith 2556 (سنن الترمذي)
[2556]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ ہِلَالِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِنَّ أَہْلَ الْجَنَّةِ لَيَتَرَاءَوْنَ فِي الْغُرْفَةِ كَمَا تَتَرَاءَوْنَ الْكَوْكَبَ الشَّرْقِيَّ أَوْ الْكَوْكَبَ الْغَرْبِيَّ الْغَارِبَ فِي الْأُفُقِ وَالطَّالِعَ فِي تَفَاضُلِ الدَّرَجَاتِ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ أُولَئِكَ النَّبِيُّونَ قَالَ بَلَی وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ وَأَقْوَامٌ آمَنُوا بِاللہِ وَرَسُولِہِ وَصَدَّقُوا الْمُرْسَلِينَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: فرق مراتب کے باوجود ایک دوسرے کو جنتی اسی طرح نظر آئیں گے جیسے مشرقی یا مغربی ستارہ نظر آتاہے،جو افق میں نکلنے اورڈوبنے والاہے۔صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا وہ انبیاء ہوں گے؟ آپ نے فرمایا: ہاں،قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے،اور وہ لوگ بھی ہوں گے جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے اورجنہوں نے رسولوں کی تصدیق کی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔