Jamia al-Tirmidhi Hadith 2559 (سنن الترمذي)
[2559]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ حُمَيْدٍ وَثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ حُفَّتْ الْجَنَّةُ بِالْمَكَارِہِ وَحُفَّتْ النَّارُ بِالشَّہَوَاتِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جنت ناپسندیدہ اور تکلیف دہ چیزوں سے گھری ہوئی ہے اورجہنم شہوتوں سے گھری ہوئی ہے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن غریب صحیح ہے۔