Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2562 (سنن الترمذي)

[2562]حسن

قلت: ورواہ عبد اللہ بن وھب: أخبرني عمرو بن الحارث بہ (ابن حبان، الإحسان: 7358 / 7401) وسندہ حسن مشکوۃ المصابیح (5648)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ أَخْبَرَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ دَرَّاجٍ عَنْ أَبِي الْہَيْثَمِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَدْنَی أَہْلِ الْجَنَّةِ الَّذِي لَہُ ثَمَانُونَ أَلْفَ خَادِمٍ وَاثْنَتَانِ وَسَبْعُونَ زَوْجَةً وَتُنْصَبُ لَہُ قُبَّةٌ مِنْ لُؤْلُؤٍ وَزَبَرْجَدٍ وَيَاقُوتٍ كَمَا بَيْنَ الْجَابِيَةِ إِلَی صَنْعَاءَ

ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کم درجے کا جتنی وہ ہے جس کے لیے اسّی ہزار خادم اور بہتر بیویاں ہوں گی۔اس کے لیے موتی،زمرد اور یاقوت کا خیمہ نصب کیاجائے گا جو مقام جابیہ سے صنعاء (یمن) تک کے برابر ہوگا۔ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اسی سند سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:جو جنتی بھی مرے خواہ وہ چھوٹا ہویا بڑا وہ جنت میں تیس برس کاہوگا،اس سے زیادہ اس کی عمر ہرگز نہیں ہوگی،اور اسی طرح جہنمی بھی۔ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اسی سند سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جنتیوں کے اوپر تاج ہوں گے،جس کا کم ترموتی بھی پورب پچھم کو روشن کردے گا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے،ہم اسے صرف رشدین کی روایت سے جانتے ہیں۔