Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2564 (سنن الترمذي)

[2564] إسنادہ ضعیف

انظر الحدیث السابق (2550)

انوار الصحیفہ ص 262

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَمُجْتَمَعًا لِلْحُورِ الْعِينِ يُرَفِّعْنَ بِأَصْوَاتٍ لَمْ يَسْمَعْ الْخَلَائِقُ مِثْلَہَا قَالَ يَقُلْنَ نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا نَبِيدُ وَنَحْنُ النَّاعِمَاتُ فَلَا نَبْؤُسُ وَنَحْنُ الرَّاضِيَاتُ فَلَا نَسْخَطُ طُوبَی لِمَنْ كَانَ لَنَا وَكُنَّا لَہُ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ وَأَنَسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثِ عَلِيٍّ حَدِيثٌ غَرِيبٌ

علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جنت میں حورعین کے لیے ایکمحفل ہوگی اس میں وہ اپنا نغمہ ایسا بلندکرے گا کہ مخلوق نے کبھی اس جیسی آواز نہیں سنی ہوگی،آپ نے فرمایا: وہ کہیں گی: ہم ہمیشہ رہنے والی ہیں کبھی فنا نہیں ہوں گی،ہم ناز ونعمت والی ہیں کبھی محتاج نہیں ہوں گی،ہم خوش رہنے والی ہیں کبھی ناراض نہیں ہوں گی،اس کے لیے خوش خبری اور مبارک ہو اس کے لیے جو ہمارے لیے ہے اور ہم اس کے لیے ہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-علی کی حدیث غریب ہے،۲-اس باب میں ابوہریرہ،ابوسعیدخدری اور انس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔