Jamia al-Tirmidhi Hadith 2574 (سنن الترمذي)
[2574] إسنادہ ضعیف
سلیمان الأعمش عنعن
و للحدیث شواھد ضعیفۃ عند أحمد (40/3) وغیرہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ تَخْرُجُ عُنُقٌ مِنْ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَہَا عَيْنَانِ تُبْصِرَانِ وَأُذُنَانِ تَسْمَعَانِ وَلِسَانٌ يَنْطِقُ يَقُولُ إِنِّي وُكِّلْتُ بِثَلَاثَةٍ بِكُلِّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ وَبِكُلِّ مَنْ دَعَا مَعَ اللہِ إِلَہًا آخَرَ وَبِالْمُصَوِّرِينَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَاہُ بَعْضُہُمْ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَ ہَذَا وَرَوَی أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَہُ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن جہنم سے ایک گردن نکلے گی اس کی دو آنکھیں ہوں گی جو دیکھیں گی،دوکان ہوں گے جو سنیں گے اور ایک زبان ہوگی جو بولے گی،وہ کہے گی: مجھے تین لوگوں پر مقرر کیاگیا ہے:ہرسرکش ظالم پر،ہر اس آدمی پر جو اللہ کے سوا کسی دوسرے کو پکارتاہو،اور مجسمہ بنانے والوں پر۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے،۲-اس باب میں ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے،۳-بعض لوگوں نے یہ حدیث عن الأعمش،عن عطیۃ،عن أبی سعید،عن النبی ﷺکی سند سے اسی طرح روایت کی ہے،۴-اشعث بن سوار نے بھی عن عطیۃ،عن أبی سعید الخدری،عن النبی ﷺ کی سند سے اسی طرح روایت کی ہے۔