Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2591 (سنن الترمذي)

[2591] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (4320)

شریک مدلس وعنعن

وقال أبو ھریرۃ رضي اللہ عنہ: ’’أترو نھا حمراء کنارکم ھٰذہ،لھي أسود من القار والقار الزفت‘‘ (الموطأ: 994/2) وسندہ صحیح

وحکمہ الرفع

انوار الصحیفہ ص 263

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ عَاصِمٍ ہُوَ ابْنُ بَہْدَلَةَ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ أُوقِدَ عَلَی النَّارِ أَلْفَ سَنَةٍ حَتَّی احْمَرَّتْ ثُمَّ أُوقِدَ عَلَيْہَا أَلْفَ سَنَةٍ حَتَّی ابْيَضَّتْ ثُمَّ أُوقِدَ عَلَيْہَا أَلْفَ سَنَةٍ حَتَّی اسْوَدَّتْ فَہِيَ سَوْدَاءُ مُظْلِمَةٌ حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ أَوْ رَجُلٍ آخَرَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ نَحْوَہُ وَلَمْ يَرْفَعْہُ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ فِي ہَذَا مَوْقُوفٌ أَصَحُّ وَلَا أَعْلَمُ أَحَدًا رَفَعَہُ غَيْرَ يَحْيَی بْنِ أَبِي بُكَيْرٍ عَنْ شَرِيكٍ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جہنم کی آگ ایک ہزار سال دہکائی گئی یہاں تک کہ سرخ ہوگئی،پھر ایک ہزار سال دہکائی گئی یہاں تک کہ سفید ہوگئی،پھر ایک ہزار سال دہکائی گئی یہاں تک کہ سیاہ ہوگئی،اب وہ سیاہ ہے او ر تاریک ہے۔اس سند سے بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے،مگر یہ مرفوع نہیں ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: اس باب میں ا بوہریرہ کی حدیث موقوف ہی زیادہ صحیح ہے۔میں کسی کو نہیں جانتا ہوں جس نے اسے مرفوع کیا ہو سوائے یحییٰ بن أبی بکیر کے جس نے شریک سے روایت کی ہے۔