Jamia al-Tirmidhi Hadith 2601 (سنن الترمذي)
[2601] ضعیف
یحیی بن عبید اللہ بن عبد اللہ بن موھب: متروک (تقریب: 1929)
وللحدیث شواھد ضعیفۃ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ يَحْيَی بْنِ عُبَيْدِ اللہِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا رَأَيْتُ مِثْلَ النَّارِ نَامَ ہَارِبُہَا وَلَا مِثْلَ الْجَنَّةِ نَامَ طَالِبُہَا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ إِنَّمَا نَعْرِفُہُ مِنْ حَدِيثِ يَحْيَی بْنِ عُبَيْدِ اللہِ وَيَحْيَی بْنُ عُبَيْدِ اللہِ ضَعِيفٌ عِنْدَ أَكْثَرِ أَہْلِ الْحَدِيثِ تَكَلَّمَ فِيہِ شُعْبَةُ وَيَحْيَی بْنُ عُبَيْدِ اللہِ ہُوَ ابْنُ مَوْہَبٍ وَہُوَ مَدَنِيٌّ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں نے جہنم جیسی کوئی چیز نہیں دیکھی جس سے بھاگنے والے سورہے ہیں اور جنت جیسی کوئی چیز نہیں دیکھی جس کے طلب کرنے والے سورہے ہیں ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: اس کو ہم صرف یحییٰ بن عبید اللہ کی سند سے جانتے ہیں اور یحییٰ بن عبید اللہ اکثر محدثین کے نزدیک ضعیف ہیں،ان کے بارے میں شعبہ نے کلام کیا ہے۔یحییٰ بن عبید اللہ کے دادا کانام موہب ہے اور وہ مدنی ہیں۔