Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2606 (سنن الترمذي)

[2606]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّی يَقُولُوا لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ فَإِذَا قَالُوہَا مَنَعُوا مِنِّي دِمَاءَہُمْ وَأَمْوَالَہُمْ إِلَّا بِحَقِّہَا وَحِسَابُہُمْ عَلَی اللہِ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَأَبِي سَعِيدٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے جنگ (جہاد) کروں یہاں تک کہ وہ لاإلہ الااللہ کااقرار کرلیں،پھر جب وہ اس کا اقرار کرلیں تو اب انہوں نے اپنے خون اور اپنے اموال کو مجھ سے محفوظ کرلیا،مگرکسی حق کے بدلے ۱؎،اور ان کا (مکمل) حساب تو اللہ تعالیٰ پرہے ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-۱س باب میں جابر،ابوسعید اور ابن عمر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔