Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2626 (سنن الترمذي)

[2626] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (2604)

أبو إسحاق عنعن

انوار الصحیفہ ص 264

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ وَاسْمُہُ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْہَمْدَانِيُّ الْكُوفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ الْہَمْدَانِيِّ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ عَلِيٍّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ مَنْ أَصَابَ حَدًّا فَعُجِّلَ عُقُوبَتَہُ فِي الدُّنْيَا فَاللہُ أَعْدَلُ مِنْ أَنْ يُثَنِّيَ عَلَی عَبْدِہِ الْعُقُوبَةَ فِي الْآخِرَةِ وَمَنْ أَصَابَ حَدًّا فَسَتَرَہُ اللہُ عَلَيْہِ وَعَفَا عَنْہُ فَاللہُ أَكْرَمُ مِنْ أَنْ يَعُودَ إِلَی شَيْءٍ قَدْ عَفَا عَنْہُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَہَذَا قَوْلُ أَہْلِ الْعِلْمِ لَا نَعْلَمُ أَحَدًا كَفَّرَ أَحَدًا بِالزِّنَا أَوْ السَّرِقَةِ وَشُرْبِ الْخَمْرِ

علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:جس نے کوئی جرم کیا اور اسے اس کے جرم کی سزادنیا میں مل گئی تو اللہ اس سے کہیں زیادہ انصاف پسند ہے کہ وہ اپنے بندے کو آخرت میں دوبارہ سزادے اور جس نے کوئی گناہ کیا اور اللہ نے اس کی پردہ پوشی کردی اور اس سے درگزر کردیا تو اللہ کا کرم اس سے کہیں بڑھ کر ہے کہ وہ بندے سے اس بات پر دوبارہ مواخذہ کرے جسے وہ پہلے معاف کرچکا ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن غریب ہے،۲-یہی اہل علم کا قول ہے۔ہم کسی شخص کو نہیں جانتے جس نے زنا کر بیٹھنے،چوری کرڈالنے اور شراب پی لینے والے کو کافر گرداناہو۔