Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2630 (سنن الترمذي)

[2630] إسنادہ ضعیف جدًا

کثیر بن عبداﷲ: ضعیف متروک

انوار الصحیفہ ص 264

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفِ بْنِ زَيْدِ بْنِ مِلْحَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِنَّ الدِّينَ لَيَأْرِزُ إِلَی الْحِجَازِ كَمَا تَأْرِزُ الْحَيَّةُ إِلَی جُحْرِہَا وَلَيَعْقِلَنَّ الدِّينُ مِنْ الْحِجَازِ مَعْقِلَ الْأُرْوِيَّةِ مِنْ رَأْسِ الْجَبَلِ إِنَّ الدِّينَ بَدَأَ غَرِيبًا وَيَرْجِعُ غَرِيبًا فَطُوبَی لِلْغُرَبَاءِ الَّذِينَ يُصْلِحُونَ مَا أَفْسَدَ النَّاسُ مِنْ بَعْدِي مِنْ سُنَّتِي قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:(ایک وقت آئے گا کہ) دین اسلام حجاز میں سمٹ کررہ جائے گا جس طرح کہ سانپ اپنے سوراخ میں سمٹ کر بیٹھ جاتاہے۔اور یقینا دین حجاز میں آکر ایسے ہی محفوظ ہوجائے گا جس طرح پہاڑی بکری پہاڑی کی چوٹی پر چڑھ کر محفوظ ہوجاتی ہے ۱؎،دین اجنبی حالت میں آیا اور وہ پھر اجنبی حالت میں جائے گا،خوش خبری اور مبارک بادی ہے ایسے گمنام مصلحین کے لیے جو میرے بعد میری سنت میں لوگوں کی پیداکردہ خرابیوں اور برائیوں کی اصلاح کرتے ہیں۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔