Jamia al-Tirmidhi Hadith 2650 (سنن الترمذي)
[2650] إسنادہ ضعیف جدًا
ابن ماجہ (249)
أبو ہارون العبدي متروک
و روی الحاکم (88/1 ح 298) بسند آخر عن أبي سعید الخدري أنہ قال:’’مرحبًا بوصیۃ رسول اللہ ﷺ کان رسول اللہ ﷺ یوصینا بکم‘‘ وصححہ الحاکم ووافقہ الذھبي علی شرط مسلم (!) وفي سندہ نظر
و روی ابن أبي حاتم عن ابن مسعود رضي اللہ عنہ: جاء صفوان بن عسال إلی النبي ﷺ فقال: ((مرحبًا ماجاء بک ؟)) فقال: یا رسول اللہ ! جئت أطلب العلم۔قال: ((مرحبًا بطالب العلم،إن طالب العلم لتحف بہ الملائکۃ و تظلہ بأجنحتھا و یرکب بعضھا بعضًا حتی یبلغوا السماء الدنیا من حبھم لما طلب)) (کتاب الجرح والتعدیل 13/2،وسندہ حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي ہَارُونَ الْعَبْدِيِّ قَالَ كُنَّا نَأْتِي أَبَا سَعِيدٍ فَيَقُولُ مَرْحَبًا بِوَصِيَّةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِنَّ النَّاسَ لَكُمْ تَبَعٌ وَإِنَّ رِجَالًا يَأْتُونَكُمْ مِنْ أَقْطَارِ الْأَرَضِينَ يَتَفَقَّہُونَ فِي الدِّينِ فَإِذَا أَتَوْكُمْ فَاسْتَوْصُوا بِہِمْ خَيْرًا قَالَ أَبُو عِيسَی قَالَ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللہِ قَالَ يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ كَانَ شُعْبَةُ يُضَعِّفُ أَبَا ہَارُونَ الْعَبْدِيَّ قَالَ يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ مَا زَالَ ابْنُ عَوْنٍ يَرْوِي عَنْ أَبِي ہَارُونَ الْعَبْدِيِّ حَتَّی مَاتَ وَأَبُو ہَارُونَ اسْمُہُ عُمَارَةُ بْنُ جُوَيْنٍ
ابوہارون کہتے ہیں کہ ہم ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ کے پاس (علم دین حاصل کرنے کے لیے)آتے،تو وہ کہتے: اللہ کے رسول ﷺ کی وصیت کے مطابق تمہیں خوش آمدید،رسول اللہﷺ نے فرمایا:لوگ تمہارے پیچھے ہیں ۱؎ کچھ لوگ تمہارے پاس زمین کے گوشہ گوشہ سے علم دین حاصل کرنے کے لیے آئیں گے تو جب وہ تمہارے پاس آئیں توتم ان کے ساتھ بھلائی کرنا۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-علی بن عبداللہ بن المدینی نے کہا: یحییٰ بن سعید کہتے تھے: شعبہ ابوہارون عبدی کو ضعیف قراردیتے تھے،۲-یحییٰ بن سعید کہتے ہیں: ابن عون جب تک زندہ رہے ہمیشہ ابوہارون عبدی سے روایت کرتے رہے،۳-ابوہارون کانام عمارہ بن جوین ہے۔