Jamia al-Tirmidhi Hadith 2653 (سنن الترمذي)
[2653]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (245)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِيہِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَشَخَصَ بِبَصَرِہِ إِلَی السَّمَاءِ ثُمَّ قَالَ ہَذَا أَوَانُ يُخْتَلَسُ الْعِلْمُ مِنْ النَّاسِ حَتَّی لَا يَقْدِرُوا مِنْہُ عَلَی شَيْءٍ فَقَالَ زِيَادُ بْنُ لَبِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ كَيْفَ يُخْتَلَسُ مِنَّا وَقَدْ قَرَأْنَا الْقُرْآنَ فَوَاللہِ لَنَقْرَأَنَّہُ وَلَنُقْرِئَنَّہُ نِسَاءَنَا وَأَبْنَاءَنَا فَقَالَ ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ يَا زِيَادُ إِنْ كُنْتُ لَأَعُدُّكَ مِنْ فُقَہَاءِ أَہْلِ الْمَدِينَةِ ہَذِہِ التَّوْرَاةُ وَالْإِنْجِيلُ عِنْدَ الْيَہُودِ وَالنَّصَارَی فَمَاذَا تُغْنِي عَنْہُمْ قَالَ جُبَيْرٌ فَلَقِيتُ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ قُلْتُ أَلَا تَسْمَعُ إِلَی مَا يَقُولُ أَخُوكَ أَبُو الدَّرْدَاءِ فَأَخْبَرْتُہُ بِالَّذِي قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ قَالَ صَدَقَ أَبُو الدَّرْدَاءِ إِنْ شِئْتَ لَأُحَدِّثَنَّكَ بِأَوَّلِ عِلْمٍ يُرْفَعُ مِنْ النَّاسِ الْخُشُوعُ يُوشِكُ أَنْ تَدْخُلَ مَسْجِدَ جَمَاعَةٍ فَلَا تَرَی فِيہِ رَجُلًا خَاشِعًا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَمُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ثِقَةٌ عِنْدَ أَہْلِ الْحَدِيثِ وَلَا نَعْلَمُ أَحَدًا تَكَلَّمَ فِيہِ غَيْرَ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ نَحْوُ ہَذَا وَرَوَی بَعْضُہُمْ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ
ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے،اچانک آپ نے اپنی نظریں آسمان پر گاڑ دیں،پھر فرمایا: ایساوقت (آگیا) ہے کہ جس میں لوگوں کے سینوں سے علم اچک لیاجائے گا۔یہاں تک کہ لوگوں کے پاس کچھ بھی علم نہیں ہوگا،زیاد بن لبید انصاری نے کہا: (اللہ کے رسول!) علم ہم سے کس طرح چھین لیاجائے گا جب کہ ہم قرآن پڑھتے ہوں گے۔قسم اللہ کی! ہم ضرور اسے پڑھیں گے اور ہم ضرور اپنی عورتوں کو اسے پڑھائیں گے اور اپنے بچوں کو سکھائیں گے۔آپ نے فرمایا: اے زیاد تمہاری ماں تمہیں کھودے!میں تو تمہیں اہل مدینہ کے فقہاء میں سے شمار کرتاتھا۔یہ تورات اور انجیل بھی تو پاس ہے یہود ونصاریٰ کے کیا کام آئی ان کے؟ ۱؎ (کیافائدہ پہنچایاتورات اور انجیل نے ان کو؟)۔جبیر (راوی) کہتے ہیں: میری ملاقات عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو میں نے ان سے کہا: کیا آپ نہیں سنتے کہ آپ کے بھائی ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کیا کہتے ہیں؟ پھرابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے جو کہاتھا وہ میں نے انہیں بتادیا۔انہوں نے کہا: ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے سچ کہا۔اور اگر تم (مزید) جاننا چاہو تومیں تمہیں بتاسکتاہوں کہ پہلے پہل لوگوں سے اٹھا لیاجانے والا علم،خشوع ہے۔عنقریب ایسا وقت آئے گا کہ تم جامع مسجد کے اندر جاؤگے لیکن وہاں تمہیں کوئی (صحیح معنوں میں) خشوع خضوع اپنانے والا شخص دکھائی نہ دے گا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن غریب ہے،۲-معاویہ بن صالح محدثین کے نزدیک ثقہ ہیں۔اور یحییٰ بن سعید قطان کے سواہم کسی کو نہیں جانتے کہ اس نے ان کے متعلق کچھ کلام کیا ہو،۳-معاویہ بن صالح سے بھی اسی طرح کی حدیث مروی ہے،۴-بعضوں نے یہ حدیث عبدالرحمٰن بن جبیر بن نفیر سے،عبدالرحمٰن نے اپنے والد جبیر سے،جبیر نے عوف بن مالک سے اور عوف بن مالک نے بنی اکرم ﷺ سے روایت کی ہے۔