Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2662 (سنن الترمذي)

[2662]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ مَنْ حَدَّثَ عَنِّي حَدِيثًا وَہُوَ يَرَی أَنَّہُ كَذِبٌ فَہُوَ أَحَدُ الْكَاذِبِينَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَسَمُرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَرَوَی شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ سَمُرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ ہَذَا الْحَدِيثَ وَرَوَی الْأَعْمَشُ وَابْنُ أَبِي لَيْلَی عَنْ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَلِيٍّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَكَأَنَّ حَدِيثَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ سَمُرَةَ عِنْدَ أَہْلِ الْحَدِيثِ أَصَحُّ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا مُحَمَّدٍ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَدِيثِ النَّبِيِّ ﷺ مَنْ حَدَّثَ عَنِّي حَدِيثًا وَہُوَ يَرَی أَنَّہُ كَذِبٌ فَہُوَ أَحَدُ الْكَاذِبِينَ قُلْتُ لَہُ مَنْ رَوَی حَدِيثًا وَہُوَ يَعْلَمُ أَنَّ إِسْنَادَہُ خَطَأٌ أَيُخَافُ أَنْ يَكُونَ قَدْ دَخَلَ فِي حَدِيثِ النَّبِيِّ ﷺ أَوْ إِذَا رَوَی النَّاسُ حَدِيثًا مُرْسَلًا فَأَسْنَدَہُ بَعْضُہُمْ أَوْ قَلَبَ إِسْنَادَہُ يَكُونُ قَدْ دَخَلَ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ لَا إِنَّمَا مَعْنَی ہَذَا الْحَدِيثِ إِذَا رَوَی الرَّجُلُ حَدِيثًا وَلَا يُعْرَفُ لِذَلِكَ الْحَدِيثِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَصْلٌ فَحَدَّثَ بِہِ فَأَخَافُ أَنْ يَكُونَ قَدْ دَخَلَ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ

مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جس نے میری طرف منسوب کرکے جان بوجھ کر کوئی جھوٹی حدیث بیان کی تو وہ دو جھوٹ بولنے والوں میں سے ایک ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-شعبہ نے حکم سے،حکم نے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ سے،عبدالرحمٰن نے سمرہ سے،اور سمرہ نے نبی اکرم ﷺ سے یہ حدیث روایت کی ہے،۳-اعمش اور ابن ابی لیلیٰ نے حکم سے،حکم نے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ سے،عبدالرحمٰن نے علی سے اورعلی نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی ہے،اور عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کی حدیث جسے وہ سمرہ سے روایت کرتے ہیں،محدثین کے نزدیک زیادہ صحیح ہے،۴-اس باب میں علی ابن ابی طالب اور سمرہ رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں،۵-میں نے ابومحمد عبداللہ بن عبدالرحمٰن دارمی سے نبی اکرم ﷺ کی حدیث من حدث عنی حدیثا وہو یری أنہ کذب فہو أحد الکاذبین کے متعلق پوچھا کہ اس سے مراد کیا ہے،میں نے ان سے کہا کیا یہ کہ جس نے کوئی حدیث بیان کی اوروہ جانتا ہے کہ اس کی اسناد میں کچھ خطا (غلطی اور کمی) ہے تو کیا یہ خوف وخطرہ محسوس کیاجائے کہ ایساشخص نبی اکرم ﷺ کی اس حدیث کی زداور وعید میں آگیا۔یا اس سے مراد یہ ہے کہ لوگوں نے حدیث مرسل بیان کی تو انہیں میں سے کچھ لوگوں نے اس مرسل کو مرفوع کردیا یا اس کی اسناد کوہی الٹ پلٹ دیا تویہ لوگ رسول اللہ ﷺ کی اس حدیث کی زد میں آئیں گے؟ تو انہوں نے کہا:نہیں۔اس کا معنی (ومطلب) یہ ہے کہ جب کوئی شخص حدیث روایت کرے اور رسول اللہ ﷺ تک اس حدیث کے مرفوع ہونے کی کوئی اصل (وجہ وسبب) نہ جانی جاتی ہو،اور وہ شخص اسے مرفوع کرکے بیان کردے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایسا فرمایایا ایساکیا ہے تو مجھے ڈر ہے کہ ایسا ہی شخص اس حدیث کا مصداق ہوگا۔