Jamia al-Tirmidhi Hadith 27 (سنن الترمذي)
[27]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَجَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ ہِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا تَوَضَّأْتَ فَانْتَثِرْ وَإِذَا اسْتَجْمَرْتَ فَأَوْتِرْ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُثْمَانَ وَلَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَالْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ وَوَائِلِ بْنِ حُجْرٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ سَلَمَةَ بْنِ قَيْسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَاخْتَلَفَ أَہْلُ الْعِلْمِ فِيمَنْ تَرَكَ الْمَضْمَضَةَ وَالِاسْتِنْشَاقَ فَقَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْہُمْ إِذَا تَرَكَہُمَا فِي الْوُضُوءِ حَتَّی صَلَّی أَعَادَ الصَّلَاةَ وَرَأَوْا ذَلِكَ فِي الْوُضُوءِ وَالْجَنَابَةِ سَوَاءً وَبِہِ يَقُولُ ابْنُ أَبِي لَيْلَی وَعَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ و قَالَ أَحْمَدُ الِاسْتِنْشَاقُ أَوْكَدُ مِنْ الْمَضْمَضَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَقَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ يُعِيدُ فِي الْجَنَابَةِ وَلَا يُعِيدُ فِي الْوُضُوءِ وَہُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَبَعْضِ أَہْلِ الْكُوفَةِ وَقَالَتْ طَائِفَةٌ لَا يُعِيدُ فِي الْوُضُوءِ وَلَا فِي الْجَنَابَةِ لِأَنَّہُمَا سُنَّةٌ مِنْ النَّبِيِّ ﷺ فَلَا تَجِبُ الْإِعَادَةُ عَلَی مَنْ تَرَكَہُمَا فِي الْوُضُوءِ وَلَا فِي الْجَنَابَةِ وَہُوَ قَوْلُ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ فِي آخِرَةٍ
سلمہ بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم وضو کرو تو ناک جھاڑو اور جب ڈھیلے سے استنجا کروتوطاق ڈھیلے لو ۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-اس باب میں عثمان،لقیط بن صبرہ،ابن عباس،مقدام بن معدیکرب،وائل بن حجراور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۲-سلمہ بن قیس والی حدیث حسن صحیح ہے،۳-جوکلی نہ کرے اورناک میں پانی نہ چڑھائے اس کے بارے میں اہل علم میں اختلاف ہے: ایک گروہ کاکہنا ہے کہ جب کوئی ان دونوں چیزوں کو وضو میں چھوڑدے اورصلاۃپڑھ لے تو وہ صلاۃکو لوٹائے ۱؎ ان لوگوں کی رائے ہے کہ وضواورجنابت دونوں میں یہ حکم یکساں ہے،ابن ابی لیلیٰ،عبداللہ بن مبارک،احمداوراسحاق بن راہویہ یہی کہتے ہیں،امام احمد(مزید)کہتے ہیں کہ ناک میں پانی چڑھانا کلی کرنے سے زیادہ تاکیدی حکم ہے،اور اہل علم کی ایک جماعت کہتی ہے کہ جنابت میں کلی نہ کرنے اورناک نہ جھاڑنے کی صورت میں صلاۃ لوٹائے اوروضومیں نہ لوٹائے ۲؎ یہ سفیان ثوری اوربعض اہل کوفہ کاقول ہے،ایک گروہ کاکہنا ہے کہ نہ وضومیں لوٹائے اورنہ جنابت میں کیونکہ یہ دونوں چیزیں مسنون ہیں،توجوانہیں وضو اور جنابت میں چھوڑدے اس پر صلاۃ لوٹانا واجب نہیں،یہ مالک اورشافعی کاآخری قول ہے ۳؎۔