Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 31 (سنن الترمذي)

[31]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (409)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،عَنْ إِسْرَائِيلَ،عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ،عَنْ أَبِي وَائِلٍ،عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يُخَلِّلُ لِحْيَتَہُ. قَالَ أَبُو عِيسَی: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ و قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ: أَصَحُّ شَيْئٍ فِي ہَذَا الْبَابِ حَدِيثُ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عُثْمَانَ. قَالَ أَبُوعِيسَی: و قَالَ بِہَذَا أَكْثَرُ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَمَنْ بَعْدَہُمْ: رَأَوْا تَخْلِيلَ اللِّحْيَةِ،وَبِہِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ. و قَالَ أَحْمَدُ: إِنْ سَہَا عَنْ تَخْلِيلِ اللِّحْيَةِ فَہُوَ جَائِزٌ. و قَالَ إِسْحَاقُ: إِنْ تَرَكَہُ نَاسِيًا أَوْ مُتَأَوِّلاَ أَجْزَأَہُ،وَإِنْ تَرَكَہُ عَامِدًا أَعَادَ.

عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ اپنی داڑھی میں خلال کرتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: 1۔یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ 2۔محمدبن اسماعیل بخاری کہتے ہیں کہ اس باب میں سب سے زیادہ صحیح حدیث عامربن شقیق کی ہے،جسے انہوں نے ابووائل سے اورابووائل نے عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے (جو آگے آرہی ہے)۔3-صحابہ اور تابعین میں سے اکثراہل علم اسی کے قائل ہیں،ان لوگوں کی رائے ہے کہ داڑھی کا خلال (مسنون)ہے اوراسی کے قائل شافعی بھی ہیں،احمد کہتے ہیں کہ اگرکوئی داڑھی کا خلال کرنابھول جائے تو وضو جائزہو گا،اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی بھول کرچھوڑدے یاخلال والی حدیث کی تاویل کررہا ہوتو اسے کا فی ہوجائے گااوراگرقصداً جان بوجھ کرچھوڑے تووہ اسے(وضو کو) لوٹائے۔