Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 32 (سنن الترمذي)

[32]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مُوسَی الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَی الْقَزَّازُ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَی عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ مَسَحَ رَأْسَہُ بِيَدَيْہِ فَأَقْبَلَ بِہِمَا وَأَدْبَرَ بَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأْسِہِ ثُمَّ ذَہَبَ بِہِمَا إِلَی قَفَاہُ ثُمَّ رَدَّہُمَا حَتَّی رَجَعَ إِلَی الْمَكَانِ الَّذِي بَدَأَ مِنْہُ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْہِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ مُعَاوِيَةَ وَالْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ وَعَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَيْدٍ أَصَحُّ شَيْءٍ فِي ہَذَا الْبَابِ وَأَحْسَنُ وَبِہِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ

عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہاتھوں سے سرکا مسح کیا تو انہیں آگے سے پیچھے لے گئے اور پیچھے سے آگے لائے،یعنی اپنے سرکے اگلے حصہ سے شروع کیا پھرانہیں گدی تک لے گئے پھر انہیں واپس لوٹایا یہاں تک کہ اسی جگہ واپس لے آئے جہاں سے شروع کیا تھا،پھرآپ نے دونوں پیر دھوئے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اس باب میں معاویہ،مقدام بن معدی کرب اورعائشہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۲-اس باب میں عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کی حدیث سب سے صحیح اور عمدہ ہے۔اوراسی کے قائل شافعی احمداوراسحاق بن راہویہ ہیں۔