Jamia al-Tirmidhi Hadith 33 (سنن الترمذي)
[33] إسنادہ ضعیف
ابو داود (126) ابن ماجہ (438)
ابن عقیل ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ ابْنِ عَفْرَاءَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ مَسَحَ بِرَأْسِہِ مَرَّتَيْنِ بَدَأَ بِمُؤَخَّرِ رَأْسِہِ ثُمَّ بِمُقَدَّمِہِ وَبِأُذُنَيْہِ كِلْتَيْہِمَا ظُہُورِہِمَا وَبُطُونِہِمَا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَحَدِيثُ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَيْدٍ أَصَحُّ مِنْ ہَذَا وَأَجْوَدُ إِسْنَادًا وَقَدْ ذَہَبَ بَعْضُ أَہْلِ الْكُوفَةِ إِلَی ہَذَا الْحَدِيثِ مِنْہُمْ وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ
ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی اکرم ﷺ نے اپنے سرکا دومرتبہ ۱؎ مسح کیا،آپ نے (پہلے) اپنے سرکے پچھلے حصہ سے شروع کیا ۲؎،پھر (دوسری بار) اس کے اگلے حصہ سے اور اپنے کانوں کے اندرونی اور بیرونی دونوں حصوں کا مسح کیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن ہے اور عبداللہ بن زید کی حدیث سندکے اعتبارسے اس سے زیادہ صحیح اور زیادہ عمدہ ہے،۲-اہل کوفہ میں سے بعض لوگ اسی حدیث کی طرف گئے ہیں،انہیں میں سے وکیع بن جراح بھی ہیں ۳؎۔