Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 35 (سنن الترمذي)

[35]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ حَبَّانَ بْنِ وَاسِعٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّہُ رَأَی النَّبِيَّ ﷺ تَوَضَّأَ وَأَنَّہُ مَسَحَ رَأْسَہُ بِمَاءٍ غَيْرِ فَضْلِ يَدَيْہِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَرَوَی ابْنُ لَہِيعَةَ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبَّانَ بْنِ وَاسِعٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ تَوَضَّأَ وَأَنَّہُ مَسَحَ رَأْسَہُ بِمَاءٍ غَيْرِ فَضْلِ يَدَيْہِ وَرِوَايَةُ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حَبَّانَ أَصَحُّ لِأَنَّہُ قَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْہٍ ہَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَيْدٍ وَغَيْرِہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَخَذَ لِرَأْسِہِ مَاءً جَدِيدًا وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَكْثَرِ أَہْلِ الْعِلْمِ رَأَوْا أَنْ يَأْخُذَ لِرَأْسِہِ مَاءً جَدِيدًا

عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا اور اپنے دونوں ہاتھوں کے بچے ہوئے پانی کے علاوہ نئے پانی سے اپنے سرکا مسح کیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-ابن لھیعہ نے یہ حدیث بسندحبان بن واسع عن أبیہ روایت کی ہے کہ عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی اکرم ﷺ نے وضو کیا اور اپنے سر کا مسح اپنے دونوں ہاتھوں کے بچے ہوئے پانی سے کیا،۳-عمرو بن حارث کی روایت جسے انہوں نے حبان سے روایت کی ہے زیادہ صحیح ہے ۱؎ کیوں کہ اوربھی کئی سندوں سے عبداللہ بن زید وغیرہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اپنے سرکے مسح کے لیے نیا پانی لیا،۴-اکثر اہل علم کا عملاسی پر ہے،ان کی رائے ہے کہ سر کے مسح کے لیے نیا پانی لیا جائے۔