Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 36 (سنن الترمذي)

[36]صحیح

مشکوۃ المصابیح (413)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ مَسَحَ بِرَأْسِہِ وَأُذُنَيْہِ ظَاہِرِہِمَا وَبَاطِنِہِمَا قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ الرُّبَيِّعِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَحَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَكْثَرِ أَہْلِ الْعِلْمِ يَرَوْنَ مَسْحَ الْأُذُنَيْنِ ظُہُورِہِمَا وَبُطُونِہِمَا

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے اپنے سرکا اوراپنے دونوں کانوں کے بالائی اور اندورنی حصوں کا مسح کیا۔ اما م ترمذی کہتے ہیں:۱-ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ربیع رضی اللہ عنہا سے بھی روایت ہے،۳-اکثر اہل علم کااسی پرعمل ہے،ان لوگوں کی رائے ہے کہ دونوں کانوں کے بالائی اوراندورنی دونوں حصوں کا مسح کیاجائے۔