Jamia al-Tirmidhi Hadith 38 (سنن الترمذي)
[38]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَہَنَّادٌ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي ہَاشِمٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا تَوَضَّأْتَ فَخَلِّلْ الْأَصَابِعَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَالْمُسَتَوْرِدِ وَہُوَ ابْنُ شَدَّادٍ الْفِہْرِيُّ وَأبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ أَنَّہُ يُخَلِّلُ أَصَابِعَ رِجْلَيْہِ فِي الْوُضُوءِ وَبِہِ يَقُولُ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ قَالَ إِسْحَقُ يُخَلِّلُ أَصَابِعَ يَدَيْہِ وَرِجْلَيْہِ فِي الْوُضُوءِ وَأَبُو ہَاشِمٍ اسْمُہُ إِسْمَعِيلُ بْنُ كَثِيرٍ الْمَكِّيُّ
لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب تم وضو کرو تو انگلیوں کا خلال کرو ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اس باب میں ابن عباس،مستورد بن شداد فہری اورابوایوب انصاری رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۲-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۳-اہل علم کااسی پرعمل ہے کہ وضو میں اپنے پیروں کی انگلیوں کا خلال کرے اسی کے قائل احمد اور اسحاق بن راہویہ ہیں۔اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں کہ وضومیں اپنے دونوں ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کا خلال کرے۔