Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 40 (سنن الترمذي)

[40]حسن

مشکوۃ المصابیح (407)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ عَنْ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ الْفِہْرِيِّ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ إِذَا تَوَضَّأَ دَلَكَ أَصَابِعَ رِجْلَيْہِ بِخِنْصَرِہِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ لَہِيعَةَ

مستورد بن شداد فہری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا کہ جب آپ وضو کرتے تو اپنے دونوں پیروں کی انگلیوں کواپنے خنصر(ہاتھ کی چھوٹی انگلی) سے ملتے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے،اسے ہم صرف ابن لھیعہ کے طریق ہی سے جانتے ہیں۔