Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 402 (سنن الترمذي)

[402]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (1292)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ،حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ،عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ قَالَ: قُلْتُ لأَبِي: يَا أَبَةِ! إِنَّكَ قَدْ صَلَّيْتَ خَلْفَ رَسُولِ اللہِ ﷺ،وَأَبِي بَكْرٍ،وَعُمَرَ،وَعُثْمَانَ،وَعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ہَا ہُنَا بِالْكُوفَةِ نَحْوًا مِنْ خَمْسِ سِنِينَ،أَكَانُوا يَقْنُتُونَ؟ قَالَ: أَيْ بُنَيّ!َ مُحْدَثٌ. قَالَ أَبُو عِيسَی: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. وَالْعَمَلُ عَلَيْہِ عِنْدَ أَكْثَرِ أَہْلِ الْعِلْمِ. و قَالَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ: إِنْ قَنَتَ فِي الْفَجْرِ فَحَسَنٌ،وَإِنْ لَمْ يَقْنُتْ فَحَسَنٌ،وَاخْتَارَ أَنْ لاَيَقْنُتَ. وَلَمْ يَرَ ابْنُ الْمُبَارَكِ الْقُنُوتَ فِي الْفَجْرِ. قَالَ أَبُو عِيسَی: وَأَبُو مَالِكٍ الأَشْجَعِيُّ اسْمُہُ: سَعْدُ بْنُ طَارِقِ بْنِ أَشْيَمَ

ابومالک سعدبن طارق اشجعی کہتے ہیں کہ میں نے اپنے باپ(طارق بن اشیم رضی اللہ عنہ) سے عرض کیا: ا بّا جان! آپ نے رسول اللہﷺ،ابوبکر،عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کے پیچھے صلاۃپڑھی ہے اورعلی رضی اللہ عنہ کے پیچھے بھی یہاں کوفہ میں تقریباً پانچ برس تک پڑھی ہے،کیا یہ لوگ(برابر) قنوت (نازلہ) پڑھتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: میرے بیٹے!یہ بدعت ہے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اکثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔اورسفیان ثوری کہتے ہیں کہ اگر فجرمیں قنوت پڑھے توبھی اچھا ہے اور اگر نہ پڑھے تو بھی اچھا ہے،ویسے انہوں نے پسنداسی بات کو کیا ہے کہ نہ پڑھے اورابن مبارک فجرمیں قنوت پڑھنے کو درست نہیں سمجھتے۔