Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 41 (سنن الترمذي)

[41]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ سُہَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنْ النَّارِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو وَعَائِشَةَ وَجَابِرٍ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ہُوَ ابْنُ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيُّ وَمُعَيْقِيبٍ وَخَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ وَشُرَحْبِيلَ ابْنِ حَسَنَةَ وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَيَزِيدَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَالَ وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ وَبُطُونِ الْأَقْدَامِ مِنْ النَّارِ قَالَ وَفِقْہُ ہَذَا الْحَدِيثِ أَنَّہُ لَا يَجُوزُ الْمَسْحُ عَلَی الْقَدَمَيْنِ إِذَا لَمْ يَكُنْ عَلَيْہِمَا خُفَّانِ أَوْ جَوْرَبَانِ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایڑیوں کے دھونے میں کوتاہی برتنے والوں کے لیے خرابی ہے یعنی جہنم کی آگ ہے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں عبداللہ بن عمر،عائشہ،جابر،عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی معیقیب،خالد بن ولید،شرحبیل بن حسنہ،عمرو بن العاص اور یزید بن ابی سفیان سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-نبی اکرمﷺسے مروی ہے کہ ان ایڑیوں اورقدم کے تلوؤں کے لیے جو وضومیں سوکھی رہ جائیں خرابی ہے یعنی جہنم کی آگ ہے اس حدیث کا مطلب یہ ہواکہ پیروں کا مسح جائز نہیں اگر ان پر موزے یا جراب نہ ہوں۔