Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 42 (سنن الترمذي)

[42]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ وَہَنَّادٌ وَقُتَيْبَةُ قَالُوا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ ح قَالَ و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ وَجَابِرٍ وَبُرَيْدَةَ وَأبِي رَافِعٍ وَابْنِ الْفَاكِہِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَحَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ أَحْسَنُ شَيْءٍ فِي ہَذَا الْبَابِ وَأَصَحُّ وَرَوَی رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَغَيْرُہُ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ الضَّحَّاكِ بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً قَالَ وَلَيْسَ ہَذَا بِشَيْءٍ وَالصَّحِيحُ مَا رَوَی ابْنُ عَجْلَانَ وَہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے اعضائے وضو ایک ایک باردھوئے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اس باب میں عمر،جابر،بریدۃ،ابورافع،اور ابن الفاکہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۲-ابن عباس کی یہ حدیث اس باب میں سب سے عمدہ اورصحیح ہے،۳-رشد ین بن سعد وغیرہ بسند ضحاک بن شرحبیل عن زید بن اسلم عن أبیہ سے روایت کی ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے اعضائے وضوکو ایک ایک باردھویا،یہ (روایت) کچھ بھی نہیں ہے صحیح وہی روایت ہے جسے ابن عجلان،ہشام بن سعد،سفیان ثوری اور عبدالعزیز بن محمدنے بسند زیدبن اسلم عن عطاء بن یسار عن ابن عباس عن النبیﷺ روایت کیا ہے۔