Jamia al-Tirmidhi Hadith 47 (سنن الترمذي)
[47]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَی عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلَاثًا وَغَسَلَ يَدَيْہِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ وَغَسَلَ رِجْلَيْہِ مَرَّتَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ ذُكِرَ فِي غَيْرِ حَدِيثٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ تَوَضَّأَ بَعْضَ وُضُوئِہِ مَرَّةً وَبَعْضَہُ ثَلَاثًا وَقَدْ رَخَّصَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ فِي ذَلِكَ لَمْ يَرَوْا بَأْسًا أَنْ يَتَوَضَّأَ الرَّجُلُ بَعْضَ وُضُوئِہِ ثَلَاثًا وَبَعْضَہُ مَرَّتَيْنِ أَوْ مَرَّةً
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے وضوکیا تو آپ نے اپنا چہرہ تین بار دھویا اور اپنے دونوں ہاتھ دودو بار دھوئے پھر اپنے سر کا مسح کیا اور اپنے دونوں پیر دو دو بار دھوئے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس کے علاوہ اوربھی حدیثوں میں یہ بات مذکورہے کہ آپ ﷺ نے بعض اعضائے وضو کو ایک ایک بار اور بعض کو تین تین بار دھویا،۳-بعض اہل علم نے اس بات کی اجازت دی ہے،ان کی رائے میں وضومیں بعض اعضاء کوتین بار،بعض کو دو بار اور بعض کوایک باردھونے میں کوئی حرج نہیں۔