Jamia al-Tirmidhi Hadith 57 (سنن الترمذي)
[57] إسنادہ ضعیف جدًا
ابن ماجہ (421)
خارجۃ بن مصعب : متروک وکان یدلس عن الکذابین إلخ (تقریب: 1612) وقال ابن حجر : ضعفہ الجمھور (طبقات المدلسین: 5/136)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاودَ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عُتَيِّ بْنِ ضَمْرَةَ السَّعْدِيِّ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِنَّ لِلْوُضُوءِ شَيْطَانًا يُقَالُ لَہُ الْوَلَہَانُ فَاتَّقُوا وَسْوَاسَ الْمَاءِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو وَعَبْدِ اللہِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَلَيْسَ إِسْنَادُہُ بِالْقَوِيِّ عِنْدَ أَہْلِ الْحَدِيثِ لَأَنَّا لَا نَعْلَمُ أَحَدًا أَسْنَدَہُ غَيْرَ خَارِجَةَ وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْہٍ عَنْ الْحَسَنِ قَوْلَہُ وَلَا يَصِحُّ فِي ہَذَا الْبَابِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ شَيْءٌ وَخَارِجَةُ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ عِنْدَ أَصْحَابِنَا وَضَعَّفَہُ ابْنُ الْمُبَارَكِ
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: وضو کے لیے ایک شیطان ہے،اسے ولہان کہاجاتاہے،تم اس کے وسوسوں کے سبب پانی زیادہ خرچ کرنے سے بچو۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-اس باب میں عبداللہ بن عمرو اورعبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۲-ابی بن کعب کی حدیث غریب ہے،۳-اس کی سند محدثین کے نزدیک قوی نہیں ہے اس لیے کہ ہم نہیں جانتے کہ خارجہ کے علاوہ کسی اور نے اسے مسنداًروایت کیا ہو،یہ حدیث دوسری اورسندوں سے حسن (بصری)سے موقوفاً مروی ہے (یعنی اسے حسن ہی کاقول قراردیاگیاہے) اوراس باب میں نبی اکرم ﷺ سے کوئی چیز صحیح نہیں اورخارجہ ہمارے اصحاب ۱؎ کے نزدیک زیادہ قوی نہیں ہیں،ابن مبارک نے ان کی تضعیف کی ہے۔