Jamia al-Tirmidhi Hadith 66 (سنن الترمذي)
[66]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (478)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ وَغَيْرُ وَاحِدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللہِ أَنَتَوَضَّأُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ وَہِيَ بِئْرٌ يُلْقَی فِيہَا الْحِيَضُ وَلُحُومُ الْكِلَابِ وَالنَّتْنُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ الْمَاءَ طَہُورٌ لَا يُنَجِّسُہُ شَيْءٌ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ جَوَّدَ أَبُو أُسَامَةَ ہَذَا الْحَدِيثَ فَلَمْ يَرْوِ أَحَدٌ حَدِيثَ أَبِي سَعِيدٍ فِي بِئْرِ بُضَاعَةَ أَحْسَنَ مِمَّا رَوَی أَبُو أُسَامَةَ وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْہٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَعَائِشَةَ
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عرض کیاگیا: اللہ کے رسول!کیا ہم بضاعہ نامی کنویں ۱؎ سے وضوکریں اورحال یہ ہے وہ ایک ایسا کنواں ہے جس میں حیض کے کپڑے،کتوں کے گوشت اور بدبودار چیزیں آکر گرتی ہیں؟۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن ہے،۲-بئربضاعہ والی ابوسعید خدری کی یہ حدیث جس عمدگی کے ساتھ ابواسامہ نے روایت کی ہے کسی اورنے روایت نہیں کی ہے۳؎،۳-یہ حدیث کئی اور طریق سے ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،۴-اس باب میں ابن عباس اور عائشہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔