Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 67 (سنن الترمذي)

[67]صحیح

مشکوۃ المصابیح (477)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ وَہُوَ يُسْأَلُ عَنْ الْمَاءِ يَكُونُ فِي الْفَلَاةِ مِنْ الْأَرْضِ وَمَا يَنُوبُہُ مِنْ السِّبَاعِ وَالدَّوَابِّ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يَحْمِلْ الْخَبَثَ قَالَ عَبْدَةُ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ الْقُلَّةُ ہِيَ الْجِرَارُ وَالْقُلَّةُ الَّتِي يُسْتَقَی فِيہَا قَالَ أَبُو عِيسَی وَہُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ قَالُوا إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يُنَجِّسْہُ شَيْءٌ مَا لَمْ يَتَغَيَّرْ رِيحُہُ أَوْ طَعْمُہُ وَقَالُوا يَكُونُ نَحْوًا مِنْ خَمْسِ قِرَبٍ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں:میں نے رسول اللہﷺ سے سنا،آپ سے اس پانی کے بارے میں پوچھا جارہا تھا جومیدان میں ہوتا ہے اور جس پردرندے اور چوپائے آتے جاتے ہیں،تو آ پ نے فرمایا: جب پانی دوقلہ ۱؎ ہوتووہ گندگی کو اثر انداز ہونے نہیں دے گا،اسے دفع کردے گا ۲؎۔محمد بن اسحاق کہتے ہیں: قلہ سے مراد گھڑے ہیں اور قلہ وہ(ڈول) بھی ہے جس سے کھیتوں اور باغات کی سینچائی کی جاتی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں۱-یہی قول شافعی،احمد اوراسحاق بن راہویہ کا ہے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ جب پانی دوقلہ ہو تواسے کوئی چیزنجس نہیں کرسکتی جب تک کہ اس کی بویا مزہ بدل نہ جائے،اوران لوگوں کا کہناہے کہ دوقلہ پانچ مشک کے قریب ہوتا ہے۔