Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 73 (سنن الترمذي)

[73]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ سَہْلٍ الْأَعْرَجُ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الْتَّيْمِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ إِنَّمَا سَمَلَ النَّبِيُّ ﷺ أَعْيُنَہُمْ لِأَنَّہُمْ سَمَلُوا أَعْيُنَ الرُّعَاةِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْلَمُ أَحَدًا ذَكَرَہُ غَيْرَ ہَذَا الشَّيْخِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ وَہُوَ مَعْنَی قَوْلِہِ وَالْجُرُوحَ قِصَاصٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ إِنَّمَا فَعَلَ بِہِمْ النَّبِيُّ ﷺ ہَذَا قَبْلَ أَنْ تَنْزِلَ الْحُدُودُ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺنے ان کی آنکھوں میں سلائیاں اس لیے پھیریں کہ ان لوگوں نے بھی چرواہوں کی آنکھوں میں سلائیاں پھیری تھیں۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث غریب ہے،۲-اوراللہ تعالیٰ کے فرمان والجروح قصاص کا یہی مفہوم ہے،محمد بن سیرین سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ان کے ساتھ یہ معاملہ حدود (سزاؤں)کے نازل ہونے سے پہلے کیا تھا۔