Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 88 (سنن الترمذي)

[88] إسنادہ ضعیف

ابو داود (84) ابن ماجہ (384)

قال الترمذي: ’’وأ بو زید ھذا رجل مجھول عند أھل الحدیث‘‘ والحدیث ضعفہ ابن حبان (المجروحین 3/ 158)

انوار الصحیفہ ص 191

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِي فَزَارَةَ عَنْ أَبِي زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ سَأَلَنِي النَّبِيُّ ﷺ مَا فِي إِدَاوَتِكَ فَقُلْتُ نَبِيذٌ فَقَالَ تَمْرَةٌ طَيِّبَةٌ وَمَاءٌ طَہُورٌ قَالَ فَتَوَضَّأَ مِنْہُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَإِنَّمَا رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَأَبُو زَيْدٍ رَجُلٌ مَجْہُولٌ عِنْدَ أَہْلِ الْحَدِيثِ لَا تُعْرَفُ لَہُ رِوَايَةٌ غَيْرُ ہَذَا الْحَدِيثِ وَقَدْ رَأَی بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ الْوُضُوءَ بِالنَّبِيذِ مِنْہُمْ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَغَيْرُہُ و قَالَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ لَا يُتَوَضَّأُ بِالنَّبِيذِ وَہُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ و قَالَ إِسْحَقُ إِنْ ابْتُلِيَ رَجُلٌ بِہَذَا فَتَوَضَّأَ بِالنَّبِيذِ وَتَيَمَّمَ أَحَبُّ إِلَيَّ قَالَ أَبُو عِيسَی وَقَوْلُ مَنْ يَقُولُ لَا يُتَوَضَّأُ بِالنَّبِيذِ أَقْرَبُ إِلَی الْكِتَابِ وَأَشْبَہُ لِأَنَّ اللہَ تَعَالَی قَالَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے نبی اکرم ﷺ نے پوچھا: تمہارے مشکیزے میں کیا ہے؟ تو میں نے عرض کیا: نبیذ ہے ۱؎،آپ نے فرمایا: کھجور بھی پاک ہے اور پانی بھی پاک ہے تو آپ نے اسی سے وضو کیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوزید محدّثین کے نزدیک مجہول آدمی ہیں اس حدیث کے علاوہ کوئی اورروایت ان سے جانی نہیں جاتی،۲-بعض اہل علم کی رائے ہے نبیذ سے وضو جائزہے انہیں میں سے سفیان ثوری وغیرہ ہیں،بعض اہل علم نے کہاہے کہ نبیذ سے وضو جائز نہیں ۲؎ یہ شافعی،احمداوراسحاق بن راہویہ کا قول ہے،اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں کہ اگرکسی آدمی کو یہی کرنا پڑجائے تو وہ نبیذ سے وضو کرکے تیمم کرلے،یہ میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے،۳-جولوگ نبیذسے وضو کو جائز نہیں مانتے ان کا قول قرآن سے زیادہ قریب اورزیادہ قرین قیاس ہے اس لیے کہ اللہ تعالیٰنے فرمایا ہے: فَلَمْ تَجِدُواْ مَائً فَتَیَمَّمُواْ صَعِیدًا طَیِّبًا(النساء:43) (جب تم پانی نہ پاؤ توپاک مٹی سے تیمم کرلو)پوری آیت یوں ہے:یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُواْ لاَ تَقْرَبُواْ الصَّلاَۃَ وَأَنتُمْ سُکَارَی حَتَّیَ تَعْلَمُواْ مَا تَقُولُونَ وَلاَ جُنُبًا إِلاَّ عَابِرِی سَبِیلٍ حَتَّیَ تَغْتَسِلُواْ وَإِن کُنتُم مَّرْضَی أَوْ عَلَی سَفَرٍ أَوْ جَاء أَحَدٌ مِّنکُم مِّن الْغَآئِطِ أَوْ لاَمَسْتُمُ النِّسَاء فَلَمْ تَجِدُواْ مَاء فَتَیَمَّمُواْ صَعِیدًا طَیِّبًا فَامْسَحُواْ بِوُجُوہِکُمْ وَأَیْدِیکُمْ إِنَّ اللّہَ کَانَ عَفُوًّا غَفُورًا.