Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 94 (سنن الترمذي)

[94]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَيُرْوَی عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ رَأَيْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْہِ فَقُلْتُ لَہُ فِي ذَلِكَ فَقَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْہِ فَقُلْتُ لَہُ أَقَبْلَ الْمَائِدَةِ أَمْ بَعْدَ الْمَائِدَةِ فَقَالَ مَا أَسْلَمْتُ إِلَّا بَعْدَ الْمَائِدَةِ حَدَّثَنَا بِذَلِكَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ زِيَادٍ التِّرْمِذِيُّ عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ جَرِيرٍ قَالَ وَرَوَی بَقِيَّةُ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ أَدْہَمَ عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ جَرِيرٍ وَہَذَا حَدِيثٌ مُفَسَّرٌ لِأَنَّ بَعْضَ مَنْ أَنْكَرَ الْمَسْحَ عَلَی الْخُفَّيْنِ تَأَوَّلَ أَنَّ مَسْحَ النَّبِيِّ ﷺ عَلَی الْخُفَّيْنِ كَانَ قَبْلَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ وَذَكَرَ جَرِيرٌ فِي حَدِيثِہِ أَنَّہُ رَأَی النَّبِيَّ ﷺ مَسَحَ عَلَی الْخُفَّيْنِ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ

شہر بن حوشب کہتے ہیں: میں نے جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو دیکھاکہ انہوں نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا،میں نے جب ان سے اس سلسلے میں بات کی تو انہوں نے کہا: میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا اور اپنے موزوں پرمسح کیا،میں نے ان سے پوچھا: آپ کایہ عمل سورہ مائدہ کے نزول سے پہلے کاہے،یا بعدکا؟ تو کہا: میں تو سورہ مائدہ اترنے کے بعد ہی اسلام لایاہوں،یہ حدیث آیت وضوکی تفسیرکررہی ہے اس لیے کہ جن لوگوں نے موزوں پرمسح کا انکار کیا ہے ان میں سے بعض نے یہ تاویل کی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے موزوں پرجو مسح کیاتھاوہ آیت مائدہ کے نزول سے پہلے کا تھا،جبکہ جریر رضی اللہ عنہ نے اپنی روایت میں ذکرکیا ہے کہ انہوں نے نزول مائدہ کے بعد نبی اکرم ﷺ کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھاہے۔