Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 105 (سنن أبي داود)

[105]إسنادہ صحیح

دار قطنی: 1/ 50 ح 127، ابن حبان، الاحسان: 1058، وانظر صحیح بخاری: 162، وصحیح مسلم: 278

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَيْرَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ نَوْمِہِ فَلَا يُدْخِلْ يَدَہُ فِي الْإِنَاءِ حَتَّی يَغْسِلَہَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُہُ أَوْ أَيْنَ كَانَتْ تَطُوفُ يَدُہُ

ابو مریم کہتے ہیں،میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے ’’جب تم میں سے کوئی نیند سے جاگے تو اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے حتیٰ کہ اسے تین بار دھو لے کیونکہ تم میں سے کسی کو خبر نہیں ہوتی کہ اس کے ہاتھ نے رات کہاں گزاری۔‘‘ یا فرمایا ’’اس کا ہاتھ نہ معلوم کہاں کہاں پھرتا رہا۔‘‘