Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 109 (سنن أبي داود)

[109]إسنادہ حسن

عبید اللہ بن أبی زیاد وثقہ الجمہور

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا عِيسَی أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللہِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ أَنَّ عُثْمَانَ دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ فَأَفْرَغَ بِيَدِہِ الْيُمْنَی عَلَی الْيُسْرَی ثُمَّ غَسَلَہُمَا إِلَی الْكُوعَيْنِ قَالَ ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا وَذَكَرَ الْوُضُوءَ ثَلَاثًا قَالَ وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْہِ وَقَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ تَوَضَّأَ مِثْلَ مَا رَأَيْتُمُونِي تَوَضَّأْتُ ثُمَّ سَاقَ نَحْوَ حَدِيثِ الزُّہْرِيِّ وَأَتَمَّ

جناب ابوعلقمہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے پانی منگوایا اور وضو کیا۔(پہلے انہوں نے) اپنے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور اپنے دونوں ہاتھوں کو پہنچوں تک دھویا۔علقمہ نے کہا: پھر کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا تین بار۔اور پورے وضو میں تین تین بار اعضاء کے دھونے کو بیان کیا اور کہا کہ پھر اپنے سر کا مسح کیا،بعد ازاں پاؤں دھوئے اور کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا تھا،انہوں نے ایسے ہی وضو کیا تھا جیسے کہ تم نے مجھے وضو کرتے دیکھا ہے۔پھر زہری کی حدیث کی مانند بیان کیا بلکہ اس سے بھی کامل بیان کیا۔(یعنی جس میں خشوع،خضوع سے نماز پڑھنے اور اس پر اجر کا ذکر آیا ہے۔سابقہ حدیث 106)۔