Sunan Abi Dawood Hadith 110 (سنن أبي داود)
[110]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللہِ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقِ بْنِ جَمْرَةَ عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ غَسَلَ ذِرَاعَيْہِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَمَسَحَ رَأْسَہُ ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَعَلَ ہَذَا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ وَكِيعٌ عَنْ إِسْرَائِيلَ قَالَ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا فَقَطْ
شقیق بن سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے اپنی کلائیاں تین تین بار دھوئیں،اور اپنے سر کا مسح (بھی) تین بار کیا۔پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا تھا آپ ﷺ نے ایسے ہی کیا تھا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں اس روایت کو وکیع نے اسرائیل سے روایت کیا تو اس میں صرف اتنا کہا کہ وضو کیا تین تین بار۔