Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 153 (سنن أبي داود)

[153]حسن

صححہ الحاکم (1/ 170، وسندہ حسن) ووافقہ الذہبی، وللحدیث شواھد کثیرۃ جداً

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ سَمِعَ أَبَا عَبْدِ اللہِ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ أَنَّہُ شَہِدَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ يَسْأَلُ بِلَالًا عَنْ وُضُوءِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ كَانَ يَخْرُجُ يَقْضِي حَاجَتَہُ فَآتِيہِ بِالْمَاءِ فَيَتَوَضَّأُ وَيَمْسَحُ عَلَی عِمَامَتِہِ وَمُوقَيْہِ قَالَ أَبُو دَاوُد ہُوَ أَبُو عَبْدِ اللہِ مَوْلَی بَنِي تَيْمِ بْنِ مُرَّةَ

جناب ابوعبدالرحمٰن سلمی روایت کرتے ہیں کہ وہ عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر تھے اور وہ بلال رضی اللہ عنہ سے نبی کریم ﷺ کے وضو کے بارے میں دریافت کر رہے تھے۔بلال رضی اللہ عنہ نے کہا کہ جب آپ قضائے حاجت کے لیے جاتے تو میں آپ ﷺ کے لیے پانی لے آتا اور آپ ﷺ وضو کرتے اور اپنی پگڑی اور موزوں پر مسح کرتے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابوعبدالرحمٰن سے روایت کرنے والا ابوعبداللہ،بنی تیم بن مرہ کا مولیٰ (آزاد کردہ غلام) ہے۔