Sunan Abi Dawood Hadith 2377 (سنن أبي داود)

[2377] إسنادہ ضعیف

نعمان بن معبد مجہول (تقریب التہذیب: 7161) لم یوثقہ غیر ابن حبان

انوار الصحیفہ ص 88

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ،حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ،حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ النُّعْمَانِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ ہَوْذَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ, أَنَّہُ أَمَرَ بِالْإِثْمِدِ الْمُرَوَّحِ عِنْدَ النَّوْمِ،وَقَالَ: لِيَتَّقِہِ الصَّائِمُ . قَالَ أَبو دَاود: قَالَ لِي يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ ہُوَ حَدِيثٌ مُنْكَرٌ يَعْنِي حَدِيثَ الْكُحْلِ.

عبدالرحمٰن بن نعمان اپنے والد سے،وہ دادا سے،وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے حکم دیا کہ سوتے وقت کستوری ملا سرمہ استعمال کیا جائے اور فرمایا ’’روزہ دار اس سے پرہیز کرے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے امام یحییٰ بن معین نے کہا: یہ سرمے والی حدیث منکر ہے۔