Sunan Abi Dawood Hadith 2464 (سنن أبي داود)
[2464]صحیح
صحیح بخاری (2033) صحیح مسلم (1173)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَيَعْلَی بْنُ عُبَيْدٍ،عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ،عَنْ عَمْرَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ, صَلَّی الْفَجْرَ،ثُمَّ دَخَلَ مُعْتَكَفَہُ،قَالَتْ: وَإِنَّہُ أَرَادَ مَرَّةً أَنْ يَعْتَكِفَ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ،قَالَتْ: فَأَمَرَ بِبِنَائِہِ فَضُرِبَ،فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ أَمَرْتُ, بِبِنَائِي فَضُرِبَ،قَالَتْ: وَأَمَرَ غَيْرِي مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ ﷺ بِبِنَائِہِ فَضُرِبَ،فَلَمَّا صَلَّی الْفَجْرَ نَظَرَ إِلَی الْأَبْنِيَةِ،فَقَالَ: مَا ہَذِہِ؟ آلْبِرَّ تُرِدْنَ؟،قَالَتْ: فَأَمَرَ بِبِنَائِہِ فَقُوِّضَ،وَأَمَرَ أَزْوَاجُہُ بِأَبْنِيَتِہِنَّ فَقُوِّضَتْ،ثُمَّ أَخَّرَ الِاعْتِكَافَ إِلَی الْعَشْرِ الْأُوَلِ. –يَعْنِي: مِنْ شَوَّالٍ-. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ ابْنُ إِسْحَاقَ وَالْأَوْزَاعِيُّ،عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ نَحْوَہُ وَرَوَاہُ مَالِكٌ،عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ, قَالَ: اعْتَكَفَ عِشْرِينَ مِنْ شَوَّالٍ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ رسول اﷲ ﷺ جب اعتکاف کا ارادہ فرماتے تو فجر کی نماز پڑھ کر اپنے حجرہ اعتکاف میں داخل ہو جاتے۔ایک بار آپ ﷺ نے رمضان کے آخری دہے میں اعتکاف کا ارادہ فرمایا اور حجرہ بنانے کا حکم دیا تو وہ بنا دیا گیا جب میں نے یہ دیکھا تو میں نے کہہ دیا کہ میرا خیمہ بھی لگا دیا جائے۔چنانچہ وہ لگا دیا گیا اور پھر دیگر ازواج نبی کریم ﷺ نے بھی (دیکھا دیکھی) خیمے لگانے کو کہا۔چنانچہ وہ لگا دیے گئے۔آپ ﷺ نے نماز فجر کے بعد خیموں کو دیکھا تو فرمایا ’’یہ کیا ہے ‘ بھلا یہ نیکی کا قصد کر رہی ہیں؟‘‘ چنانچہ آپ ﷺ نے اپنے حجرے کے متعلق فرمایا اور اس کھول دیا گیا ‘ اس پر ازواج محترمات نے بھی اپنے اپنے خیمے کھلوا لیے۔پھر آپ ﷺ نے اپنا یہ اعتکاف شوال کے پہلے عشرہ تک مؤخر فرما دیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اس حدیث کو ابن اسحاق اور اوزاعی نے یحییٰ بن سعید سے اسی طرح روایت کیا ہے جب کہ امام مالک رحمہ اللہ نے یحییٰ بن سعید سے روایت کیا تو کہا: آپ ﷺ نے شوال کے بیس دن اعتکاف کیا۔