Sunan Abi Dawood Hadith 2547 (سنن أبي داود)
[2547]صحیح
صحیح مسلم (1875)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ،أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ،عَنْ سَلْمٍ ہُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِي زُرْعَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَكْرَہُ الشِّكَالَ مِنَ الْخَيْلِ. وَالشِّكَالُ: يَكُونُ الْفَرَسُ فِي رِجْلِہِ الْيُمْنَی بَيَاضٌ،وَفِي يَدِہِ الْيُسْرَی بَيَاضٌ أَوْ فِي يَدِہِ الْيُمْنَی،وَفِي رِجْلِہِ الْيُسْرَی. قَالَ أَبو دَاود: أَيْ: مُخَالِفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ شکال قسم کے گھوڑوں کو ناپسند فرماتے تھے۔اور شکال سے مراد یہ ہے کہ اس کے دائیں پاؤں اور بائیں ہاتھ میں سفیدی ہو یا دائیں ہاتھ اور بائیں پاؤں میں سفیدی ہو۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے وضاحت کی کہ ہاتھ پاؤں میں سفیدی مخالف جاتی ہو۔