Sunan Abi Dawood Hadith 2578 (سنن أبي داود)
[2578]إسنادہ صحیح
مشکوۃ المصابیح (3251)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْأَنْطَاكِيُّ مَحْبُوبُ بْنُ مُوسَی،أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ يَعْنِي الْفَزَارِيَّ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِي اللہُ عَنْہَا،أَنَّہَا كَانَتْ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ فِي سَفَرٍ،قَالَتْ: فَسَابَقْتُہُ،فَسَبَقْتُہُ عَلَی رِجْلَيَّ! فَلَمَّا حَمَلْتُ اللَّحْمَ،سَابَقْتُہُ،فَسَبَقَنِي! فَقَالَ: ہَذِہِ بِتِلْكَ السَّبْقَةِ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں ایک سفر میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھی،میں نے آپ ﷺ کے ساتھ دوڑ میں مقابلہ کیا تو میں آپ ﷺ سے آگے بڑھ گئی۔پھر جب میں بھاری ہو گئی تو آپ ﷺ مجھ سے بڑھ گئے۔تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ اس (پہلی دوڑ) کا بدلہ ہے۔‘‘