Sunan Abi Dawood Hadith 2715 (سنن أبي داود)

[2715] إسنادہ ضعیف

الولید بن مسلم: شامي وقال البخاري في زھیر بن محمد:’’روی عنہ أھل الشام أحادیث مناکیر‘‘ (التاریخ الکبیر 427/3)

انوار الصحیفہ ص 99

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ،قَالَ:،حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ أَيُّوبَ،قَالَ:،حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ،قَالَ:،حَدَّثَنَا زُہَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ،عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ،وَأَبَا بَكْرٍ،وَعُمَرَ حَرَّقُوا مَتَاعَ الْغَالِّ،وَضَرَبُوہُ. قَالَ أَبو دَاود: وَزَادَ فِيہِ عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ عَنِ الْوَلِيدِ وَلَمْ أَسْمَعْہُ مِنْہُ وَمَنَعُوہُ سَہْمَہُ. قَالَ أَبو دَاود:،وحَدَّثَنَا بِہِ الْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ وَعَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ نَجْدَةَ،قَالَا: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ،عَنْ زُہَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ،عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ قَوْلَہُ وَلَمْ يَذْكُرْ عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ مَنْعَ سَہْمِہِ.

عمرو بن شعیب اپنے والد سے وہ دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ،سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے غنیمت میں خیانت کرنے والے کا مال جلایا اور اسے مارا پیٹا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: علی بن بحر نے بواسطہ ولید مزید کہا ہے: انہوں نے اسے اس کے غنیمت کے حصے سے محروم رکھا مگر میں (ابوداؤد) نے اس سے یہ نہیں سنا ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اور ہمیں یہ روایت ولید بن عتبہ اور عبدالوہاب بن نجدہ نے بسند ولید،زہیر بن محمد،عمرو بن شعیب کا اپنا قول بتایا۔اور عبدالوہاب بن نجدہ حوطی نے غنیمت کا حصہ نہ دینے کا ذکر نہیں کیا۔