Sunan Abi Dawood Hadith 2753 (سنن أبي داود)

[2753]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (4009)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ مَحْبُوبُ بْنُ مُوسَی،أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ،عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ،عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ الْجَرْمِيِّ،قَالَ: أَصَبْتُ بِأَرْضِ الرُّومِ جَرَّةً حَمْرَاءَ فِيہَا دَنَانِيرُ-فِي إِمْرَةِ مُعَاوِيَةَ-،وَعَلَيْنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ-يُقَالُ لَہُ: مَعْنُ بْنُ يَزِيدَ-،فَأَتَيْتُہُ بِہَا،فَقَسَمَہَا بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ،وَأَعْطَانِي مِنْہَا مِثْلَ مَا أَعْطَی رَجُلًا مِنْہُمْ،ثُمَّ قَالَ: لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: لَا نَفْلَ إِلَّا بَعْدَ الْخُمُسِ, لَأَعْطَيْتُكَ،ثُمَّ أَخَذَ يَعْرِضُ عَلَيَّ مِنْ نَصِيبِہِ،فَأَبَيْتُ

سیدنا ابو جویریہ جرمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور میں مجھے رومی علاقے میں سرخ رنگ کا ایک گھڑا ملا ‘ اس میں دینار تھے۔رسول اللہ ﷺ کے اصحاب میں سے بنی سلیم کے ایک فرد سیدنا معن بن یزید رضی اللہ عنہ ہمارے امیر تھے ‘ وہ گھڑا میں ان کے پاس لے آیا۔پس انہوں نے اسے مسلمانوں میں تقسیم کر دیا اور مجھے بھی اتنا ہی دیا جتنا کہ دوسروں میں سے ہر ایک کو دیا۔پھر کہا: اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ ’’اضافی انعام (نفل) خمس نکالنے کے بعد ہی ہو سکتا ہے۔‘‘ تو میں تمہیں بھی دیتا ‘ پھر وہ اپنا حصہ مجھے دینے کی کوشش کرتے رہے مگر میں نے انکار کر دیا۔