Sunan Abi Dawood Hadith 2843 (سنن أبي داود)

[2843]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (4158)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ بُرَيْدَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي بُرَيْدَةَ يَقُولُ كُنَّا فِي الْجَاہِلِيَّةِ إِذَا وُلِدَ لِأَحَدِنَا غُلَامٌ ذَبَحَ شَاةً وَلَطَخَ رَأْسَہُ بِدَمِہَا فَلَمَّا جَاءَ اللہُ بِالْإِسْلَامِ كُنَّا نَذْبَحُ شَاةً وَنَحْلِقُ رَأْسَہُ وَنُلَطِّخُہُ بِزَعْفَرَانٍ

جناب عبداللہ بن بریدہ کہتے ہیں: میں نے اپنے والد سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے سنا،وہ بیان کرتے تھے کہ دور جاہلیت میں جب ہم میں سے کسی کے ہاں بچے کی ولادت ہوتی تو وہ ایک بکری ذبح کرتا اور اس کا خون بچے کے سر پر چپڑ دیتا تھا اور جب سے اللہ نے ہمیں اسلام کی نعمت سے نوازا ہے تو ہم ایک بکری ذبح کرتے ہیں،بچے کا سر مونڈتے ہیں اور اس کے سر پر زعفران مل دیتے ہیں۔