Sunan Abi Dawood Hadith 2851 (سنن أبي داود)
[2851] إسنادہ ضعیف
ترمذی (7641)
مجالد: ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا مُجَالِدٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ مَا عَلَّمْتَ مِنْ كَلْبٍ أَوْ بَازٍ ثُمَّ أَرْسَلْتَہُ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللہِ فَكُلْ مِمَّا أَمْسَكَ عَلَيْكَ قُلْتُ وَإِنْ قَتَلَ قَالَ إِذَا قَتَلَہُ وَلَمْ يَأْكُلْ مِنْہُ شَيْئًا فَإِنَّمَا أَمْسَكَہُ عَلَيْكَ قَالَ أَبُو دَاوُد الْبَازُ إِذَا أَكَلَ فَلَا بَأْسَ بِہِ وَالْكَلْبُ إِذَا أَكَلَ كُرِہَ وَإِنْ شَرِبَ الدَّمَ فَلَا بَأْسَ بِہِ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جس کتے یا باز کو تو نے سدھایا ہو پھر تو اسے چھوڑے اور اللہ کا نام لے ‘ تو جو وہ تیرے لیے روک رکھے اسے کھا لے۔‘‘ میں نے عرض کیا: خواہ وہ اسے قتل ہی کر ڈالے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جب وہ اسے مار ڈالے مگر اس میں سے اس نے کھایا نہ ہو تو وہ اس نے تیرے ہی لیے روک رکھا ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: باز اگر کھا بھی لے تو کوئی حرج نہیں ‘ لیکن کتا اگر کھائے تو مکروہ ہے (حرام ہے) لیکن اگر خون پی لے ‘ تو کوئی حرج نہیں۔