Sunan Abi Dawood Hadith 3011 (سنن أبي داود)
[3011]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَسْوَدِ أَنَّ يَحْيَی بْنَ آدَمَ حَدَّثَہُمْ،عَنْ أَبِي شِہَابٍ،عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ،عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّہُ سَمِعَ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالُوا... فَذَكَرَ ہَذَا الْحَدِيثَ. قَالَ: فَكَانَ النِّصْفُ سِہَامَ الْمُسْلِمِينَ،وَسَہْمَ رَسُولِ اللہِ ﷺ،وَعَزَلَ النِّصْفَ لِلْمُسْلِمِينَ, لِمَا يَنُوبُہُ مِنَ الْأُمُورِ وَالنَّوَائِبِ
جناب بشیر بن یسار سے روایت ہے کہ انہوں نے اصحاب نبی کریم ﷺ کی ایک جماعت سے سنا ‘ انہوں نے بیان کیا ‘ اور یہی حدیث ذکر کی: چنانچہ آدھے حصے مسلمانوں کے تھے ان میں رسول اللہ ﷺ کا حصہ بھی تھا اور باقی آدھے مسلمانوں کی اتفاقی ضروریات اور حوادث کے لیے علیحدہ کر لیے۔