Sunan Abi Dawood Hadith 3097 (سنن أبي داود)
[3097] إسنادہ ضعیف
الفضل بن دلھم لین ورمي بالإعتزال (تقریب: 5402) ضعفہ الجمہور… واختلف قول أحمد وابن معین فیہ و ضعفہ راجح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِيُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ رَوْحِ بْنِ خُلَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دَلْہَمٍ الْوَاسِطِيُّ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ وَعَادَ أَخَاہُ الْمُسْلِمَ مُحْتَسِبًا بُوعِدَ مِنْ جَہَنَّمَ مَسِيرَةَ سَبْعِينَ خَرِيفًا قُلْتُ يَا أَبَا حَمْزَةَ وَمَا الْخَرِيفُ قَالَ الْعَامُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَالَّذِي تَفَرَّدَ بِہِ الْبَصْرِيُّونَ مِنْہُ الْعِيَادَةُ وَہُوَ مُتَوَضِّئٌ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس نے وضو کیا اور اچھا وضو کیا اور ثواب کی نیت سے اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کے لیے گیا تو اسے جہنم سے ستر سال کی مسافت پر دور کر دیا جائے گا۔‘‘ ثابت بنانی کہتے ہیں میں نے پوچھا: اے ابوحمزہ! ((خریف)) سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا: سال۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اہل بصرہ جن احادیث کے بیان کرنے میں منفرد ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ انسان باوضو ہو کر عیادت کے لیے جائے۔