Sunan Abi Dawood Hadith 3150 (سنن أبي داود)
[3150]إسنادہ حسن
وللحدیث شاھد عند أحمد (3/319)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا إِسْمَعيِلُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْكَرِيمِ حَدَّثَنِي إِبْرَاہِيمُ بْنُ عَقِيلِ بْنِ مَعْقِلٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ وَہْبٍ يَعْنِي ابْنَ مُنَبِّہٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِذَا تُوُفِّيَ أَحَدُكُمْ فَوَجَدَ شَيْئًا فَلْيُكَفَّنْ فِي ثَوْبٍ حِبَرَةٍ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ ﷺ فرماتے تھے ’’ہم میں سے جب کوئی فوت ہو جائے اور اسے وسعت حاصل ہو،تو چاہیئے کہ اس کا کفن ((حبرۃ)) (منقش دھاری دار چادر) کا ہو۔“