Sunan Abi Dawood Hadith 3152 (سنن أبي داود)

[3152]صحیح

صحیح بخاری (1271) صحیح مسلم (941)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،حَدَّثَنَا حَفْصٌ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ... مِثْلَہُ،زَادَ: مِنْ كُرْسُفٍ،قَالَ: فَذُكِرَ لِعَائِشَةَ قَوْلُہُمْ: فِي ثَوْبَيْنِ وَبُرْدٍ حِبَرَةٍ،فَقَالَتْ: قَدْ أُتِيَ بِالْبُرْدِ،وَلَكِنَّہُمْ رَدُّوہُ،وَلَمْ يُكَفِّنُوہُ فِيہِ.

ہشام بن عروہ نے بواسطہ اپنے والد ‘ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس کے مثل روایت کیا اور مزید کہا کہ یہ کپڑے سوتی تھے۔انہوں نے بیان کیا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے لوگوں کی یہ بات ذکر کی گئی کہ ’’آپ ﷺ کو دو کپڑوں اور ایک منقش دھاری دار چادر میں کفن دیا گیا تھا۔’’تو انہوں نے کہا: مخطط چادر لائی گئی تھی مگر انہوں نے اسے واپس کر دیا تھا اور اس میں کفن نہیں دیا تھا۔