Sunan Abi Dawood Hadith 3213 (سنن أبي داود)
[3213]صحیح
وللحدیث شاھد عند الحاکم (1/366 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (1707)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ح و حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا وَضَعَ الْمَيِّتَ فِي الْقَبْرِ قَالَ بِسْمِ اللہِ وَعَلَی سُنَّةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ ہَذَا لَفْظُ مُسْلِمٍ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ جب میت کو قبر میں اتارتے ‘ تو یوں فرمایا کرتے ((بسم اللہ،وعلی سنۃ رسول اللہ ﷺ)) ’’اللہ کے نام سے اور رسول اللہ (ﷺ) کے طریقے پر۔‘‘ اور یہ لفظ مسلم بن ابراہیم کے ہیں۔