Sunan Abi Dawood Hadith 3221 (سنن أبي داود)
[3221]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (133)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بَحِيرٍ عَنْ ہَانِئٍ مَوْلَی عُثْمَانَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا فَرَغَ مِنْ دَفْنِ الْمَيِّتِ وَقَفَ عَلَيْہِ فَقَالَ اسْتَغْفِرُوا لِأَخِيكُمْ وَسَلُوا لَہُ بِالتَّثْبِيتِ فَإِنَّہُ الْآنَ يُسْأَلُ قَالَ أَبُو دَاوُد بَحِيرٌ ابْنُ رَيْسَانَ
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ جب میت کو دفن کر کے فارغ ہو جاتے تو قبر پر رکتے اور فرماتے ’’اپنے بھائی کے لیے استغفار کرو اور ثابت قدمی کی دعا کرو بیشک اب اس سے سوال کیا جائے گا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے (سند کے ایک راوی عبداللہ کے والد کا نام) بحیر بن ریسان بیان کیا۔