Sunan Abi Dawood Hadith 3384 (سنن أبي داود)
[3384]صحیح
صحیح بخاری (3642)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ،حَدَّثَنِي الْحَيُّ،عَنْ عُرْوَةَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي الْجَعْدِ الْبَارِقِيَّ،قَالَ: أَعْطَاہُ النَّبِيُّ ﷺ دِينَارًا يَشْتَرِي بِہِ أُضْحِيَّةً،أَوْ شَاةً،فَاشْتَرَی شَاتَيْنِ،فَبَاعَ إِحْدَاہُمَا بِدِينَارٍ،فَأَتَاہُ بِشَاةٍ وَدِينَارٍ،فَدَعَا لَہُ بِالْبَرَكَةِ فِي بَيْعِہِ, كَانَ لَوِ اشْتَرَی تُرَابًا لَرَبِحَ فِيہِ.
سیدنا عروہ بن الجعد البارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اسے ایک دینار دیا کہ اس سے قربانی کا جانور یا بکری خرید لائے۔اس نے دو بکریاں خرید لیں اور پھر ایک کو ایک دینار میں بیچ دیا۔پھر وہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک بکری بھی لے آیا اور ایک دینار بھی۔تو آپ ﷺ نے اس کو تجارت میں برکت کی دعا دی۔چنانچہ اس کا حال ایسا ہو گیا کہ وہ مٹی بھی خریدتا تو اسے اس میں نفع ہوتا۔